کاٹی کے صدر وفاقی ٹیکس محتسب کے اعزازی مشیر مقرر

کاٹی کے صدر وفاقی ٹیکس  محتسب کے اعزازی مشیر مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری کو اعزازی مشیر تعینات کر دیا۔

اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق صدر کاٹی بزنس کمیونٹی اور وفاقی ٹیکس محتسب کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے ، جبکہ مقامی چیمبرز، ٹریڈ اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز سمیت کاروباری برادری کے درمیان رابطہ کا ذریعہ بنیں گے ۔ اس کے علاوہ تاجر و صنعتکار برادری کے ٹیکس مسائل کے حل اور وفاقی ٹیکس محتسب سے فوری اور مناسب ریلیف کیلئے بھی اقدامات کریں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر کاٹی وفاقی ٹیکس محتسب کو ٹیکس مسائل کم کرنے کیلئے اپنی تجاویز بھی مرتب کریں گے ۔ اس موقع پر صدر کاٹی نے وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے اعزازی مشیر مقرر کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں