الخدمت مدارس کے ششماہی امتحانات ختم، ہزاروں طلبہ شریک

الخدمت مدارس کے ششماہی امتحانات ختم، ہزاروں طلبہ شریک

کراچی (پ ر)الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت جاری ششماہی امتحانات پیر کو اختتام پذیر ہوگئے ۔

امتحانات میں کئی ہزار طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹوالخدمت کراچی نوید علی بیگ نے گزشتہ روز ششماہی امتحانات کے مرکز کا دورہ کیااور امتحانات کے کامیاب انعقادپر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹرالخدمت مدارس عنایت اللہ اسماعیل، سپر وائزر زاہد حماداور منیجر مدارس موجود تھے ۔ بیت المکرم مسجداخترکالونی میں ہونے والے ششماہی امتحان میں 150سے زائد بچوں اور بچیوں نے شرکت۔ چیف ایگزیکٹوالخدمت نوید علی بیگ نے بچوں سے ملاقات اوران سے گفتگو کی ،ان کے سر پر دست شفقت رکھا ۔ اس موقع پر نوید علی بیگ نے طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے زندگی گزارنے کے کچھ طریقے ہمیں بتائے ہیں ،ان پر عمل پیرا ہوکر ہم دین و دنیا دونوں کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے ہمیں اپنا تعلق قرآن پاک سے جوڑنا ہوگا۔ قرآن پاک سے تعلق کو مضبوط بنا کر ہم دنیا میں آگے بڑھ سکتے ہیں اور اسی میں دنیا وآخرت کی کامیابی ہے ۔ نوید علی بیگ نے تمام اساتذہ اور الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں