مفرور ڈرائیور گرفتار،پک اپ برآمد

مفرور ڈرائیور گرفتار،پک اپ برآمد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے گاڑی کی ٹکر سے سی ٹی ڈی اہلکار کو شدید زخمی کرکے فرار ہونیوالے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 13 جولائی کو سائٹ اے تھانے کی حدود میں سی ٹی ڈی میں تعینات سب انسپکٹر عقیل احمد کو ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم ڈرائیور نے گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی کردیا تھا۔ سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے ڈرائیور شاہد خان کو گرفتار کر کے گاڑی پک اپ برآمد کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں