پاکستان کا آئی ٹی ٹیلنٹ دنیا بھر میں مشہور ہے ،چینی سفیر

 پاکستان کا آئی ٹی ٹیلنٹ دنیا بھر میں مشہور ہے ،چینی سفیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات چین کے سفیرجیانگ زیڈانگ کی قیادت میں جمعہ کے روز کراچی میں تعینات چین کے قائم مقام قونصل جنرل ژانگ ہاؤودیگرآفیشل پر مشتمل وفد نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی۔۔

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ برائے چینی زبان کے پاکستانی ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر ناصرالدین خان ودیگر سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ چین ہماراقابل فخر اور بہترین دوست جس نے بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔مجھے امید ہے کہ یہ دورہ ادارہ جاتی اور عالمی سطح پر ہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستانی عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک راستہ ہے ۔اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاک چین تعلقات اور سی پیک کی ترقی کے حوالے سے وائس چانسلر جامعہ کراچی کے بیانیے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی ایک بڑی جامعہ ہے جس میں پچاس ہزار طلباوطالبات زیر تعلیم ہیں اور طلبہ کی اتنی بڑی تعدادکا کسی جامعہ میں زیر تعلیم ہوناکم ممالک میں نظرآتاہے ۔ جامعہ کراچی پاکستان کی قومی ترقی کو فروغ دینے کلیدی کرداراداکرے گی۔ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے اور پاکستان کا آئی ٹی ٹیلنٹ دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی جیسے تعلیمی ادارے پاکستان میں تعلیم کی آبیاری کئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں