موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ،یومیہ 30 کیسز رپورٹ

 موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ،یومیہ 30 کیسز رپورٹ

کراچی(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کراچی میں بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ ہو نے لگا۔ادارہ امراض اطفال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹرعمران سرور کے مطابق ادارہ امراض اطفال میں نمونیا کے یومیہ 30 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ۔۔۔

سول ہسپتال میں نمونیا کے یومیہ 10 سے 15 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد شفیع نے بتایا کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں نمونیا کے کیسز بڑھ جاتے ہیں، نمونیا کی کچھ اقسام کی ویکسی نیشن موجود ہے ۔ڈاکٹرخالد شفیع نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 70 ہزار سے زائد اموات نمونیا سے ہوتی ہیں، 2 سال سے کم عمر بچوں اور 65 سے زائد عمر کے لوگوں کو نمونیا کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔انہوں نے علامات بتاتے ہوئے کہا کہ نمونیا کی علامات میں کھانسی سے سبز، پیلا یا سرخ بلغم نکلنا شامل ہے ، بخار، پسینہ آنا، سردی لگنا، سانس لینے میں دشواری، گہری سانس لینے یا کھانسی سے سینے میں تکلیف بھی نمونیا کی علامات میں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں