بھرتیوں پرپابندی،فریقین کو جواب جمع کرانے کی مزید مہلت

بھرتیوں پرپابندی،فریقین کو جواب جمع کرانے کی مزید مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ ایک سے 4 تک بھرتیوں پر پابندی کے فیصلے کیخلاف دائر درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لئے فریقین کو مزید مہلت دیے دی ہے ۔

عدالت عالیہ نے قررادیاہے کہ اگرفریقین نے جواب جمع نہ کرایاتوعدالت وکلاکوسن کرفیصلہ سنادے گی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزاروں نے انٹرویوز دیئے ، نوکری کا آرڈر ملا مگر پابندی لگادی گئی اور جوائننگ لینے نہیں دی گئی۔ امیدواروں کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آفر لیٹرز جاری کیے گئے تھے ۔ درخواست گزاروں کا موقف سنے بغیر فیصلہ دے دیا گیا ہے ۔ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ عدالت نے جواب جمع کرانے کے لئے فریقین کو مزید مہلت دیتے ہوئے قراردیاکہ کہ اگر آئندہ سماعت تک جواب نہیں آیا تو عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ عدالت نے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر گریڈ ایک سے 15 تک دی جانے والی ملازمتوں کو کالعدم قرار دیا تھا۔علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل مل کے 72 ریٹائرڈ ملازمین نے واجبات کیلئے دائردرخواست کی سماعت پاکستان اسٹیل کے مہلت طلب کرنے پر ملتوی کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں