پی ایم اے کا ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے بڑھتے کیسز پر اظہارتشویش

پی ایم اے کا ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے بڑھتے کیسز پر اظہارتشویش

کراچی ( این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) نے ملک میں ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ ان بیماریوں کے حوالے سے صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے ۔

ہمارا ماننا ہے کہ موثر اقدامات اور عوامی آگاہی کے ذریعے ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔پی ایم اے حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ ان بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور شہریوں بالخصوص غریب اور پسماندہ لوگوں کی صحت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے ۔ ہمارے خیال میں احتیاطی تدابیر جن میں مناسب صفائی ستھرائی، نکاسی آب کہ بہتری، مچھروں کے خاتمے اور صحت عامہ کی تعلیم کے فرو غ سے ان بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے ۔حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں کی صحت اور بہبود کو ترجیح دے ۔ پی ایم اے حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان بیماریوں کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ وسائل مختص کریں اور ان قابل علاج بیماریوں کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر فوری طور پرعمل درآمد کریں۔پی ایم اے حکومت کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں