گیزر چارجز کی مد میں اضافی وصولیاں شروع کردی گئیں

 گیزر چارجز کی مد میں اضافی وصولیاں شروع کردی گئیں

کراچی(این این آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے شہریوں سے دیگر چارجز کی آڑ میں گیزر چارجز کی مد میں ہزاروں روپے کی وصولیاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں روپے کی وصولی کے لیے گیس کمپنی نے شہر قائد کی مختلف آبادیوں کوکونیکل بیفل نامی لوہے کی راڈ تقسیم کی ہیں جس کے چارجز بلوں میں ماہانہ بنیادوں شامل کرکے وصولیاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گیزر چلے نہ چلے چارجزتو دینے پڑیں گے گیس بل میں کونیکل بیفل کے نام پر ہزاروں روپے کی وصولیوں سے ایس ایس جی سی صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا اور سردیاں آنے سے قبل ہی ان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ لوہے کی راڈ جسے سوئی سدرن گیس کمپنی نے کونیکل بیفل کا نام دیا ہے اسکا کام گیزر میں موجود پانی کو دیر تک گرم رکھنا ہے یہ لوہے کی راڈ ایس ایس جی سی کی جانب سے فراہم کی جارہی ہیں جس کی رقم بل میں 2 ہزار 85 روپے صول کی جانے لگی ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق پانچ جنوری 2023 کو وزیرِاعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گیزرمیں کونیکل بیفل کی تنصیب کولازمی قراردیا گیا تھا۔ اقدام سے صارفین گیس بل میں 25 فیصد تک بچت کرسکتے ہیں اور اسکے استعمال سے 45 فیصد تک قدرتی گیس کی بچت بھی ممکن ہوگی۔دوسری جانب شہریوں نے کہاکہ گیزر میں پانی تو اس وقت گرم ہوگا جب گیس آئے گی یہاں سردیاں آنے سے پہلے ہی شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں