چھاتی کا سرطان خاموشی اور جہالت کیخلاف جنگ قرار

چھاتی کا سرطان خاموشی اور جہالت کیخلاف جنگ قرار

کراچی(این این آئی)قائم مقام وائس چانسلر ضیا الدین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عباس ظفرنے کہا ہے کہ چھاتی کا سرطان صرف اسپتال کی چار دیواری میں لڑی جانے والی جنگ نہیں، بلکہ یہ اس خاموشی، بدنامی اور جہالت کے خلاف جنگ ہے ۔۔۔

جس سے متاثرہ خواتین کی زندگیاں داؤ پر لگاتی ہے ۔ ہمیں ان رکاوٹوں کو ختم کرنا ہوگا، معاشرتی پابندیوں کو چیلنج کرنا ہوگا، اور ہر شخص کو جلد تشخیص کے لیے بااختیار بنانا ہوگا، کیونکہ بے شمار زندگیاں خطرے میں ہیں۔قائم مقام وائس چانسلر ضیا الدین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عباس ظفرنے یہ گفتگو زیو ڈائیلاگس کی 23 ویں انٹرایکٹو سیریز کے دوران کی جس کا موضوع تھا چھاتی کے سرطان کے خلاف جنگ: جلدی تشخیص، زندگیاں بچاتی ہے ۔اس سیشن کا مقصد چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، معاشرتی توجہ اس سنگین مسئلے کی طرف مبذول کروانا، اور جلدی تشخیص اور اسکریننگ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ڈاکٹر عباس ظفر نے چھاتی کے سرطان کی جلد تشخیص کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس پیغام کو پھیلائیں، خاص طور پر ان کمیونٹیز میں جہاں چھاتی کا سرطان اب بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں