حکمرانوں نے غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،شاداب رضا

حکمرانوں نے غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کیلئے سب سے زیادہ قربانی غریب عوام نے دی ہے ،حکمرانوں نے غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹااور کوئی ریلیف بھی فراہم نہیں کیا۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی بھرمار لگا کر غریب عوام سے وصولیابی کی گئی اور آج غریب کی کوئی دادرسی کرنے والا نہیں ہے ، حکومت نے معیشت کے استحکام کیلئے کونسی قربانی دی ہے بتایا جائے ،آج بھی ملک میں 19اشیائے ضروریہ مہنگی کردی گئی جن میں آٹا،دال،تیل اور دگر اشیاء شامل ہیں،حکومت کے معاشی استحکام کے دعووں کا فائدہ عام آدمی کو نہیں پہنچ رہا، دعووں سے معاشی استحکام نہیں آتا،ملک میں بجلی وگیس کا بحران ہے ایسی صورتحال میں ایل پی جی گیس مہنگی کرنا غریب سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے ،قومی مفاد کیلئے ضروری ہے سب سے پہلے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام لانا ہے تو بڑے مگر مچھوں سے ٹیکسز کی وصولی کو یقینی بنایا جائے ،عوام معاشی بدحالی کا شکار اور غربت سے تنگ آکر خود کشی کرنے پر مجبور ہیں،حکومت بتائے غربت سے تنگ آکر خودکشی کرنے والوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کیا جائے ،حکومت عوام کو آئینی وجمہوری طور پر معاشی اور بنیادی حقوق فراہم کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں