نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر )شاہ فیصل کالونی میں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عبداللہ نامی شخص نے گزشتہ روز اپنی نئی نویلی دلہن لائبہ کو جان سے مار دیا تھا، پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا ہے ، جس میں مدعی نے کہا کہ میری بیٹی پر ساس تشدد کرتی اور کھانا نہیں دیتی تھی، 17 اکتوبر کو عبداللہ نے لائبہ کو دھمکی دی کہ گھر کا کام نہیں کیا تو چھوڑ دوں گا، 18 اکتوبر کی رات بیٹی کے سسر نے بتایا کہ جھگڑے میں لائبہ کو چھری لگ گئی، جب ہم اسپتال پہنچے تو بیٹی لائبہ کی لاش مردہ خانے میں پڑی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں