آئین دشمن ترمیم کو یکسر مسترد کرتے ہیں، طارق مدنی

آئین دشمن ترمیم کو یکسر مسترد  کرتے ہیں، طارق مدنی

کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ 26 آئینی ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اس آئین دشمن ترمیم کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

 اس ترمیم کے خلاف لائحہ عمل کا بہت جلد باقاعدہ اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ قانونی ماہرین کے مطابق 26ویں ترمیم غیر آئینی اور آئین کے ڈھانچے کے برعکس ہے جبکہ آئینی ترمیم کی منظوری کو عدلیہ کی آزادی اور رول آف لا کی خلاف ورزی بھی قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں