رینجرز اہلکار کے قتل کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر مدعی مقدمہ کو نوٹس

رینجرز اہلکار کے قتل کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر مدعی مقدمہ کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی رینجرز اہلکار کے قتل کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ عبید کے ٹو کو 1998 کے مقدمے میں غیر موجودگی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ہماری اپیل پر عدالت عالیہ نے مقدمے کے دوبارہ ٹرائل کا حکم دیاتھا۔ دوبارہ ٹرائل میں بھی عدالت نے عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ دوبارہ ٹرائل دہشت گردی ایکٹ کی جن دفعات کے تحت ہوا وہ مقدمے کے اندراج کے بعد نافذ ہوئیں۔ مقدمے کا اندراج 1998 میں ہوا جبکہ دہشت گردی ترمیمی ایکٹ 2001 میں نافذ ہوا۔ عبید کے ٹو کی گرفتاری 2015 میں نائن زیرو سے کی گئی لیکن مقدمے میں گرفتاری بعد میں ظاہر کی گئی ہے ۔ ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 کا فائدہ تاریخ گرفتاری سے دیا جائے ۔عدالت نے مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں