دو ایس ڈی پی اوز سمیت چار پولیس افسران کو ہٹادیا گیا

دو ایس ڈی پی اوز سمیت چار پولیس افسران کو ہٹادیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس کے دو ایس ڈی پی اوز سمیت چار افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں ایس ڈی پی او گارڈن سیف اللہ اور ڈی ایس پی عیدگاہ عمران خان جاگیرانی شامل ہیں دونوں افسران کو کلوز کرکے کے پی او رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔دوسری جانب کراچی پولیس چیف نے ایس ایچ او فیروز آباد انعام حسین جونیجو اور ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کو اختیارات سے تجاوز کرنے اور اپنے عہدے کے غلط استعمال پر عوامی شکایت پر معطل کردیا دونوں افسران کے عہدوں میں تنزلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرکے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔علاوہ ازیں ایس ایچ او گارڈن انسپکٹر پنہون کمار کی جگہ سب انسپکٹر زبیر نواز جبکہ ایس ایچ او نبی بخش انسپکٹر ملک محمد اشفاق کی جگہ سب انسپکٹر شاکر حسین کو تعینات کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ رسالہ انسپیکٹر نواز علی زرداری کی جگہ انسپیکٹر محمد راشد اشرف اور ایس ایچ او پریڈی انسپیکٹر آغا معشوق علی کی جگہ انسپکٹر پرویز سولنگی کو تعینات کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں