جامعہ کراچی نے بی کام اورایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان کردیا

جامعہ کراچی نے بی کام اورایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی(اے پی پی)جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر و پرائیویٹ سال اول اور سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی کام ریگولرسال دوئم وباہم امتحانات میں 3429 طلباوطالبات شریک ہوئے، 59 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 1488 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن اور 3 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔بی کام پرائیویٹ سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 1038 طلبہ شریک ہوئے ،21 طلبہ کوفرسٹ ڈویژن،359 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔ ۔علاوہ ازیں ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 15 طلبہ ،سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 12 اورتھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 27 طلبہ شریک ہوئے اورتمام طلبہ کامیاب قرارپائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں