محکمہ داخلہ میں اجلاس،ایرانی قونصل جنرل کی شرکت

محکمہ داخلہ میں اجلاس،ایرانی قونصل جنرل کی شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محکمہ داخلہ سندھ کے آفس میں ہونیوالے اجلاس میں قونصل جنرل ایران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ معاہدے کے تحت سندھ کے جیلوں میں قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے جملہ ضروری امور و اقدامات کا احاطہ کیا گیا اور ضروری فیصلے کیے گئے ۔

 اجلاس کی سربراہی پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محمد اقبال میمن جبکہ ایران کی جانب سے کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں