حکومت صوبہ سے پولیو کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے ،گورنر
کراچی (نیوز ایجنسیاں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے صوبہ میں انسداد پولیو مہم کے آغاز پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے ۔۔
کہ صوبہ میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے اس مہم میں والدین اپنے بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے پولیو کے 12 کیسز تشویشناک ہے اس ضمن میں صوبہ میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موذی مرض پولیو کے حوالہ سے آگاہی انتہائی ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ سے پولیو کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے ۔یاد رہے کہ انسداد پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی۔علاوہ ازیں چیک ریپبکن کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ چیک ری پبلک کے عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن چیک قوم کی آزادی کی جدوجہد اور خودمختاری کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک، چیک ری پبلک دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ،دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم اور ثقافتی تبادلوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم موقع پر چیک ریپبلکن کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتاہوں اس ضمن میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد ، معاونت اور تعاون فراہم کریں گے ۔