پلاٹ کی دیوار گرنے سے اسپتال کے مالک سمیت 2 افراد جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) بھینس کالونی موڑکے قریب واقع نجی اسپتال سے متصل زیر تعمیرپلاٹ کی دیوار گرنے سے اسپتال کے مالک سمیت 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ۔۔
حادثے میں زخمی ہونے والی راہ گیر خاتون کی حالت تشویشناک ہے ۔ اطلاع ملنے پرریسکیو 1122 اوردیگر فلاحی تنظیوں کے رضا کار بھی موقع پرپہنچ گئے اورملبے تلے دبے افراد کونکال کرچھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ ڈاکٹر رسول بخش ابڑو اور65 سالہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر خادم حسین لاشاری کے نام سے کی گئی،زخمیوں میں 40 سالہ خاتون رخسانہ، یوسف اور غلام حیدرلاشاری شامل ہیں حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔حادثے کے بعد موقع پرپہنچنے والے ایس پی ملیر سعید رند نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ متوفی ڈاکٹر رسول بخش ابڑوسٹی جنرل اسپتال اورمتوفی سب انسپکٹرخادم حسین لاشاری حسن میڈیکل سینٹرکے مالک تھے ، متوفی ڈاکٹر رسول بخش اسٹیل ٹاؤن جبکہ سب انسپکٹر خادم حسین لاشاری جائے حادثہ کے قریب ہی رہائش پذیر تھے اوردنوں آپس میں گہرے دوست تھے اوردونوں نے مل کر600گزکا پلاٹ مشترکہ طورپرخریدا تھا۔ڈاکٹر رسول بخش ابڑو کے اسپتال کووسعت دینے کے لیے متصل پلاٹ پرتعمیراتی کام جاری تھا، پلاٹ مزدور کام کر رہے تھے اور شاول کی مدد سے پلاٹ پر کھدائی کا کام جاری تھا، متوفیان قریب کھڑے ہوکرآپس میں گفتگوکررہے تھے ،شاول پلاٹ پرکھدائی کرکے زیرتعمیرپلاٹ کی دیوارکے ساتھ مٹی ڈالتے جا رہا تھا۔ مٹی کا وزن زیادہ ہوجانے سے اچانک دیوارگری توگلی سے گززرنے والی خاتون اس کی زد میں آگئی ، خاتون کوبچانے اور ریسکیوکرنے کے لیے ریٹائرڈ پولیس افسر اور ڈاکٹر رسول بخش آگے بڑھے تو دیوارکا دوسرا بڑاحصہ ان پر گرگیا جس کے باعث دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے نادرنامی شہری نے بتایا کہ پلاٹ پر اسپتال کے لیے تعمیرات کی جا رہی ہیں، ڈاکٹرسول بخش اورخادم حسین لاشاری پراچانگ دیوارگری اوروہ دیوارکے نیچے دب کرجاں بحق ہوگئے ۔ پلاٹ پرکام کرنے والے ایک مزدورنے بتایا کہ ڈاکٹرسول بخش اورخادم حسین لاشاری راہ گیرخاتون کو بچاتے ہوئے دیوارکے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے ۔