بزدل دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،طارق مدنی
کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی، مولانا عبد الرزاق ہزاروی، مولانا عبد الماجد فاروقی و دیگر نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول اسپتال چوک پر گرلز ہائی سکول کے قریب بم دھماکے ہے۔۔۔
نتیجے میں اسکول کے بچوں سمیت 9 افراد کے جاں بحق اور 35 سے زائد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور متاثرین کو مالی معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور بم دھماکے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کی ہے ۔مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بزدل دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ، دہشت گردی کے عفریت کو قابو کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔