قادری ہاؤس میں رابطہ کمیٹی کے وفد کی آمد
کراچی(این این آئی)قادری ہاؤس میں صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے پاکستان سنی تحریک صوبہ سندھ کے رابطہ سیکرٹری حافظ علی اصغر نقشبندی کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ثروت اعجاز قادری کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی۔
وفد میں مولانا محراب طاہری رکن علما بورڈ،مولانا شمس الدین قادری، نوید علی قادری سٹی صدر تحصیل جھنڈو مری ضلع ٹنڈو الہ یار اور حاجی شفیع محمد بلوچ جوائنٹ سیکرٹری ضلع ٹنڈو الہ یار شامل تھے ۔اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان سنی تحریک محمد طیب حسین قادری بھی موجود تھے ۔ ثروت اعجاز قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کی طرف سے انسان کے لیے دنیا ایک امتحان ہے اس امتحان کا نتیجہ بروز قیامت میں آئے گا۔دنیا عارضی زندگی ہے اور ابدی زندگی آخرت کی ہے ۔