سرجانی ٹاؤن میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

 سرجانی ٹاؤن میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کراچی (این این آئی) کراچی نوجوان پارٹی کی خدمت مہم جاری ہے ۔چیئرمین فیضان حسین کی ہدایت پر سائرہ بی بی گوٹھ، حسن بروہی گوٹھ روزی گوٹھ سرجانی ٹاؤن میں مفت طبی کیمپ اتوار کو لگایا جا رہا ہے ابتدا گوٹھوں سے کر رہے ہیں۔

 کوئی تعصب نہیں رکھتے ۔ کیمپ پر فری شوگر ٹیسٹنگ، بلڈ پریشر، بلڈ ٹیسٹ، آنکھوں کا معائنہ، فری الٹرا ساؤنڈ، سمیت طبی کیمپ میں تمام سہولیات دی جائیں گے ۔ کیمپ تجربہ کار ڈاکٹر کے ہمراہ صبح 11سے 3بجے تک موجود ہوں گے ، کراچی کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ نوجوان ڈاکٹرز خدمت کے لئے میدان میں رہیں گے ۔ ابھی ابتدا ہے کراچی کے نوجوان کے ہر زخم پر مرہم رکھیں گے ۔ چیئرمین فیضان حسین نے عوام سے کہا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس کیمپ سے استفادہ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں