قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت مسترد

 قتل اور اقدام قتل کے مقدمے  میں ملزم کی ضمانت مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے لیاری میں پولیس پر حملے ، قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت مسترد کردی۔

 جیل حکام نے ملزم عزیر بلوچ اور ملا نثار کو عدالت میں پیش نہیں کیا۔ جیل حکام نے بتایا کہ عزیر بلوچ کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے باعث پیش نہیں کیا گیا۔ شریک ملزم جبرائیل کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ضمانت منسوخ کردی۔ عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ۔ استغاثہ کے گواہان کی عدم حاضری پر عدالت نے گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ۔ عدالت نے تفتیشی پولیس کو آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں