شہری سے رشوت لینے والا ٹریفک اہلکار معطل

شہری سے رشوت لینے  والا ٹریفک اہلکار معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار کو رشوت دینے کی مبینہ ویڈیو بنالی، واقع میں ملوث ملزم کو فوری طور پر معطل کر کے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی پر ٹریفک پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوار کو روکا، ہیلمٹ نہ پہننے اور فینسی نمبر پلیٹ پر چالان کرنے کی دھمکی دی۔شہری نے ٹریفک اہلکار کو 200 روپے رشوت دی اور اس کی ویڈیو بھی بنالی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری ٹریفک پولیس اہلکار کو 500 روپے دیتا ہے اور پھر وہ اسے 300 روپے واپس کرکے 200 روپے رکھ لیتا ہے ۔بعدازاں ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل کو حکم دیا کہ اہلکار کو فوری طور پر معطل کرکے تحقیقات کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں