نظام مصطفی ؐ سے معاشی استحکام آئے گا،شاداب رضا

نظام مصطفی ؐ سے معاشی استحکام آئے گا،شاداب رضا

کراچی (آئی این پی ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کوبنیادی حقوق سے محروم مہنگائی کے ذریعے آخری نوالہ تک چھینا جارہا ہے ۔۔۔

عوام کے مسائل حل نہ کرنے والی حکومت ماضی سے سبق سے حاصل کریں ،دعووں کا دور ختم ہوچکا اب تو عوام کو معاشی ریلیف دینا ہی ہوگا ۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری میں اضافہ غربت ختم کروکی جگہ غریب ختم کرو پالیسی کا شاخسانہ ہے ،مہنگائی کو روکنے میں حکمران بے بس ہیں ، ملک کو سیاسی ومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی مداخلت کو مسترد کرنا ہوگا،حکومت توانائی بحران کے خاتمے اور سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرئے ،اتحاد ویکجہتی سے بڑی سے بڑی قوت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ،سیاسی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ہمارا مقابلہ عوام دشمن پالیسیوں سے ہے ،نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے غربت ختم معاشی استحکام آئیگا اورفوری انصاف مہیا ہوگا،عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی روش ختم نہیں ہوئی تو مایوسیاں جنم لیں گی ،عوام کو سستا راشن ،سستی بجلی ،امن اور تفریح گاہ مہیا کرنا حکومت کا آئینی فرض ہے ،حکومت عوام کو اچھی تعلیم ،صحت،روزگاراور گھر فراہم کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کرے ۔سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ پاکستان میں سماجی تحفظ کا اب تک کوئی موثر نظام موجودنہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں عدم استحکام کا احساس عام ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں