انٹر آرٹس، کامرس،ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر امیر حسین قادری نے بتایا کہ آرٹس ریگولر گروپ میں اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج کی طالبہ فاطمہ سمیع بنت محمد سمیع الزمان نے کل 1100 میں سے 949نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، IDA RIEU ہائیر سیکنڈری اسکول کے طالب علم منیب الرحمن ولد شریف میمن نے دوسری پوزیشن جبکہ اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج کی فاطمہ صدیقی بنت غلام حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ میں خولہ وسیم بنت محمد وسیم سلطان نے 1100میں سے 897 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، زینب سہیل بنت سید سہیل انور نے 887 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ دعا ثاقب بنت محمد ثاقب ابراہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین انٹربورڈ نے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ میں طالبہ بختاور خان آفریدی نے ٹوٹل 1100میں سے 840نمبرز کے ساتھ پہلی ، سیدہ منیزہ خالق نے 826 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عبداللہ ولد عمران اور ہ عائشہ جنید موتی نے 817نمبرز کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات زرینہ راشد نے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 29.31فیصد رہا۔