کیماڑی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کیماڑی میں شادی کی تقریب میں کی جانے والی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ جب کہ فائرنگ کرنے والے اصل ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ کیماڑی گلشن سکندر آباد کی ایک گلی میں شادی کی تقریب میں موجود اوباش افراد نے ہلڑ بازی کی اور شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی۔ اس دوران اسلحہ ایک دوسرے کو پاس کرنے کے دوران اسلحہ گولیاں چل گئیں جو قریب موجود ایک بچے سمیت 3 افراد کو لگیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زندگی ہار گیا۔ پولیس نے شادی کی تقریب سے 3 افراد کو حراست میں لیا۔ جن میں ہلڑ بازی اور فائرنگ کرنے والے افراد شامل نہیں تھے ۔