سی ٹی ڈی کی کارروائی،20کروڑ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار

 سی ٹی ڈی کی کارروائی،20کروڑ کی ڈکیتی کا ملزم گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پولیس نے قتل ، پولیس مقابلے اور 20 کروڑ کی ڈکیتی میں مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے صدر پرانا تانگہ اسٹینڈ کے قریب چھاپہ مار کر بنگش ڈکیت گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم اسد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، گرفتار ملزم 20 کروڑ کی ڈکیتی ، مولانا ضیا الرحمٰن کے قتل اور سی ٹی ڈی اہلکاروں سے مقابلے کا مفرور تھا،ملزم سی ٹی ڈی سندھ کراچی ، شارع فیصل ، میٹھادر ، ملیر کینٹ ، مبینہ ٹاؤن اور سچل پولیس کو مطلوب تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار مفرور ملزم نے دوران ڈکیتی مولانا ضیا الرحمٰن کو شارع فیصل تھانے کی حدود میں قتل کیا تھا جبکہ ملزم نے سال 2022 میں دوران واردات ملیر کینٹ کے علاقے میں کرسچن کمیونٹی کے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ۔اسی طرح ملزم 2023 میں سی ٹی ڈی اہلکاروں سے مقابلے میں بھی مفرور تھا جبکہ ملزم میٹھادر تھانے کی حدود میں سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کو اغوا کر کے 20 کروڑ لوٹنے کی واردات میں بھی اشتہاری تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں