خالی پلاٹ سے سیکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 ذوالفقار کمرشل کے قریب قائم خالی پلاٹ سے سیکیورٹی گارڈ کی گن شاٹ لاش ملی۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 30 سالہ محمد نعمان ولد محمد مبین کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سیکیورٹی گارڈ خود کے رائفل سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے جاں بحق ہوا ،تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔