ریٹائر ایمپلائز جلد ٹی ایم سیز کے دفاتر پر دھرنا دینگے ،سید ذوالفقارشاہ

ریٹائر ایمپلائز جلد ٹی ایم سیز کے دفاتر پر دھرنا دینگے ،سید ذوالفقارشاہ

کراچی (این این آئی)میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس وآل کے ایم سی ٹی ایم سیز ریٹائرایمپلائز و پینشنرز الائنس کا مشترکہ اجلاس کے ایم سی ورکشاپ میں سید ذوالفقارشاہ کی زیر صدرات ہوا۔

لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کو میئر کراچی کے لکھے گئے خط پر تاحال کوئی کارروائی نہ ہونے پر اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو14 دسمبر کو لیٹرز تحریر کرکے ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی  لیکن اس سلسلے میں کوئی  کارروائی نہیں کی گئی جس سے  ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے لہذا اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹی ایم سیز کے دفاتر پر جلد دھرنے دیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں