غفلت برتنے پرافسران کیخلاف کارروائی کی جائے ،جام اکرام اللہ

غفلت برتنے پرافسران کیخلاف کارروائی کی جائے ،جام اکرام اللہ

کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ افسران دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کریں۔ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

 یہ بات انہوں اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں محکمہ صنعت و تجارت کی جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے افسران کو ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پنوں عاقل سول اسپتال میں چیسٹ پین یونٹ قائم کیا جائے گا ۔ اس یونٹ کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو بروقت طبی امداد میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ افسران دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کریں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ لاپروائی اور غفلت برتنے والے افسران و عملے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں