سال 2024تاجروں کیلئے بہت مشکل رہا ،شرجیل گوپلانی

سال 2024تاجروں کیلئے بہت مشکل رہا ،شرجیل گوپلانی

کراچی (بزنس رپورٹر)آل سٹی تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ جب تک ٹیکس نظام ٹھیک نہیں ہوگا ،کاروباری سرگرمیوں میں بہتری نہیں آسکتی۔گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2024 پاکستان کے تاجروں کے لئے بہت مشکل سال رہا ہے۔

 گزشتہ سال سیاسی صورتحال تو ایک طرف معاشی طور پر بھی بہتر سال نہیں رہا، کاروباری مندی کی وجہ سے مہنگائی میں کمی نظر آ رہی ہے لیکن ابھی بھی مہنگائی کے شدید اثرات موجود ہیں جسے حکومت کی پالیسیوں سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے ۔ رواں سال حکومت نے نہ تاجروں کو بجلی میں ریلیف دیا نہ گیس کی مشکل سے چھٹکارا ملا، عوام اور تاجر دونوں پس کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں سنگل ڈیجٹ صرف 9 فیصد ٹیکس میں کاروبار کرنے کی اجازت ہے جبکہ یہاں کا تاجر 60 فیصد تک ٹیکس دے رہا ہے ۔ شرجیل گوپلانی نے مزید کہا کہ دبئی میں کرپشن نہیں ہے ، وہاں ہر چیز ون ونڈو سے ہو جاتی ہے ، سرمایہ کاروں کو کہیں بھاگ دوڑ بھی نہیں پڑتی ہے ، یہی وجہ ہے ہمارے سرمایہ کار یہاں سے دبئی جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2025 اگر حکومت نے یہی روش رکھی تو معاشی حالات مزید مشکل ثابت ہونگے اور وہ ملک کے لئے اچھا نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ہمارے لوگ یہاں سے باہر پیسہ لگانے کو ترجیح دیں گے تو یہاں مسائل حل کیسے ہوں گے ۔شرجیل گوپلانی نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے معاشی ایمرجنسی ڈکلیئر نہیں کی تو سال 2025 مزید معاشی مشکلات کا سال ثابت ہوگا لہذاحکومت کو چاہیے کہ معاشی سرگرمیوں کی بہتری کے لئے سہولتیں اور آسانیاں فراہم کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں