محمود غزنوی کو لٹیرا کہنے پر وزیر دفاع معافی مانگیں ،شاداب رضا

محمود غزنوی کو لٹیرا کہنے پر وزیر دفاع معافی مانگیں ،شاداب رضا

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع محمود غزنوی کو لٹیرا کہنے پر اُمت مسلمہ سے معافی مانگیں ،محمود غزنوی صرف افغانستان نہیں پوری اُمت مسلمہ کے ہیرو ہیں۔

سلطان محمو دغزنوی کو لٹیر اکہہ کر خواجہ آصف نے پوری اُمت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے ،خواجہ آصف فوری طور پر عوام سے معافی مانگیں اور اپنی وزارت کیلئے کام کریں ،وزیر دفاع ہیروز پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنا احتساب کرلیں تو شرم سے ڈوب مرینگے ،بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے اس پر آواز اٹھانا وقت کی ضرورت ہے ،مگر وزیر دفاع اپنی وزارت کیلئے کام کرنے کے بجائے ا سلامی ہیروز کے خلاف متنازعہ بات کررہے ہیں جو شرمناک فعل ہے ، امریکی اخبار میں شائع خبر میں انکشاف ہواہے کہ بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں را کے دہشتگردوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ کرواتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر دفاع بھارتی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھاتے ،عالمی سطح پر واشنگٹن پوسٹ اور کینیڈین حکام کی رپورٹ کو منظر عام پر لاکر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے تو اچھا ہوتا ۔وزیر دفاع بتائیں بھارت کی دہشتگردی کے خلاف آواز کون بلند کرے گا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین میں مسلم نسل کشی میں بھی بھارت ملوث ہے ،اسرائیل اور بھارت دنیا کے امن کو تباہ کررہے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں