محنتی اور ایماندار ملازمین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ، سلمان عبداللہ مراد
کراچی(آن لائن)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ محنتی اور ایماندار ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ،ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
اور انہیں ملازمت سے ریٹائرمنٹ پر بہترین انداز میں رخصت کرنا چاہئے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کو موثر اور مستحکم ادارہ بنانے کے لئے پرخلوص قیادت اور پرعزم افرادی قوت کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں، بہتری اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کواپنے دفتر میں پینتیس سالہ ملازمت سے ریٹائر ہونے والے سٹی وارڈن اکرم خان سے ملاقات اورنیک تمناؤں کے ساتھ انہیں پھول پیش کرتے ہوئے کیا۔ سٹی وارڈن اکرم خان نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوران ملازمت انہیں تمام لوگوں کی طرف سے بھرپور معاونت ملی اور اس کے لئے وہ ادارے کے شکر گزار ہیں۔