نمائش دھرنے کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر استغاثہ سے جواب طلب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے نمائش دھرنے کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر استغاثہ سے جواب طلب کرلیا ہے ۔
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کا مقدمہ میں نمائش چورنگی سے گرفتار 19 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے پراسیکیوٹر کو 4 جنوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان پرامن طور پر احتجاجی دھرنے میں موجود تھے ، پولیس نے کارکنان پر دھاوا بولا اور تشدد کیا، ملزمان میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں، ملزمان تمام الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں لہٰذا عدالت ملزمان کی ضمانت منظور کرے۔