اغوابرائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7ملزمان گرفتار

اغوابرائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل / سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 اغواکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 دسمبر 2024 کو مغوی محمد ارسلان ولد محمد اقبال جو کہ کرپٹو کرنسی کا بزنس کرتا ہے کو نامعلوم اغواکاروں نے تھانہ منگھو پیر کی حدود سے زبردستی اغواء کیا اور مغوی کے Binance کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالرز (جسکی مالیت کروڑوں میں ہے )تاوان اپنے مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیے اور مغوی ارسلان کو تھانہ بریگیڈ کی حدود میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ، واقعے کا مقدمہ تھانہ منگھو پیر میں درج ہوا، مقدمہ کی تفتیش سی آئی اے میں ٹرانسفر ہوئی۔گرفتار ملزمان میں حارث عرف اشعر ، محمد رضوان شاہ ، طارق حسن شاہ عرف عامر ، مزمل رضا ، عمر جیلانی ، عمر اور نعمان رفعت شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں