محراب پور :ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں 5زخمی

محراب پور :ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں 5زخمی

محراب پور (روزنامہ دنیا)مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد،سابق شوہر کے مبینہ حملے میں چھریاں لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سدوجا تھانے کی حدود مورو لنک روڈپر گاؤں قادر بخش برڑو کے قریب موٹر سائیکل کی زد میں آکر راہگیر عاشق برڑو اور گاؤں ہوت خان چانڈیو کا رہائشی موٹر سائیکل سوار گاجی خان چانڈیو زخمی ہوگئے ۔روہڑی کینال پل کے قریب دوسرے حادثے میں سڑک پار کرنے والے 2 راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگئے ۔بھریا سٹی تھانے کی حدود کلہوڑا کالونی میں طلاق یافتہ خاتون ریما سابق شوہر سعود کلہوڑو کے مبینہ حملے میں چھریاں لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں