عالمی مشاعرہ : غیرملکی شعرا اہل کراچی کے شاعرانہ ذوق کے معترف

عالمی مشاعرہ : غیرملکی شعرا اہل کراچی کے شاعرانہ ذوق کے معترف

کراچی(این این آئی)کراچی میں ساکنان شہر قائد کے تحت 30ویں عالمی مشاعرہ میں بھارت اور دبئی سے آئے ہوئے شعرا کرام اہلیان کراچی کے شاعرانہ ذوق کے معترف ہوگئے ۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ عالمی مشاعرے میں بھارت سے آئے ہوئے شاعر وجے تیواری کے اشعار پر سامعین نے دل کھول کر داد دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی شاعر وجے تیواری نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی اور لوگوں کی محبت دیکھ کر اپنائیت کا احساس ہوا ہے ۔ دبئی سے آئی ہوئی ایک شاعرہ مہوش اعجاز نے کہاکہ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے کراچی میں اپنا کلام پڑھا اس سے پہلے دبئی میں ہونے والے جشن ریختہ میں بھی شرکت کرچکی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں