سالڈ ویسٹ کے تحت برج اور انڈرپاس کی صفائی جاری
کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پربرج، پیڈسٹیرین برج اور انڈرپاس کی صفائی کا کام جاری ہے ،مینول صفائی کے ساتھ ساتھ برجز پر مکینیکل سوئپر سے بھی صفائی کے امور انجام دئیے جارہے ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی کی سربراہی میں ایکسپریس وے روڈ، نزدفائر بریگیڈدفتر جمشید زون ضلع شرقی کے پاس 33 سال پرانی کچرا کنڈی کا خاتمہ کرکے چونے کا چھڑکاؤ کردیا گیا۔ایم ڈی سالڈویسٹ نے جمشید زون اور ضلع شرقی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے کام کا معائنہ کیا۔