کارچوری کا معذور ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں کاروں کی چوری میں ملوث معذور ملزم کو پولیس اور اے وی ایل سی نے مشترکہ کارروائی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سچل پولیس اور اے وی ایل سی نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم ایک پیر سے معذور اور بیساکھیوں کے سہارے چلتا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم علی رضا کے قبضے سے چوری شدہ کار بھی برآمد کی گئی ہے ۔ یہ ملزم مسروقہ کاروں کو شکارپور میں گروہ کے حوالے کرتا تھا۔ ملزم کو کار چلا کر لے جاتے ہوئے پیچھا کرکے گرفتار کیا گیا۔