لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار پولیس مقابلے کے مقدمے سے بری

 لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار پولیس مقابلے کے مقدمے سے بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار پولیس مقابلے کے مقدمے سے بری، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 13 برس پرانے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے 2011 میں کلاکوٹ کے علاقے میں پولیس پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر گینگ وار کمانڈر ملا نثار کو مقدمے سے بری کردیا جبکہ تین مفرور ملزمان فیصل پٹھان ،شہزاد کامریڈ اور نعیم لاہوتی کے خلاف کیس داخل دفتر کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات میں تضاد ہے ، ملزم ملا نثار اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے ، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے مارچ 2011 میں کلاکوٹ کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان کا ساتھی صارم ہلاک ہوگیا تھا، گینگ وار کمانڈر ملا نثار کے خلاف 40 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں