خواجہ معین الدین چشتی کا 80واں سالانہ عرس منایا گیا

 خواجہ معین الدین چشتی کا  80واں سالانہ عرس منایا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نشترپارک میں سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی کا 80واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

سجادہ نشین بلگرام شریف سید سہیل حسن نظامی نے رسم قل ادا کرکے عرس کا اختتام کیا۔2 جنوری سے شروع ہونے والی 5 روزہ تقریبات 6جنوری کی رات تک جاری رہیں جن میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ محفل سماع میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قوالوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔عرس کی سب سے اہم اور قدیمی رسم قل شریف پیر کی صبح ادا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں