جھلس کر زخمی ہونے والی 2خواتین چل بسیں

جھلس کر زخمی ہونے والی 2خواتین چل بسیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کے علاقے الفلا ح سوسائٹی میں آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون 25 سالہ ساجدہ سو ل اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئی ۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں آگ سے جھلس کر زخمی خاتون 17 سالہ یشفاعلی سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئی۔اسٹیل ٹاؤن میں زہریلی چیز کھانے سے بے ہوش ہونے والا شخص 50 سالہ مبارک شاہ جناح اسپتال دوران علاج دم توڑ گیا، لاش کوورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں