ٹریکٹر ٹرالی نے 3سالہ بچی کو کچل دیا،ڈرائیورگرفتار

ٹریکٹر ٹرالی نے 3سالہ بچی کو کچل دیا،ڈرائیورگرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلشن اقبال بلاک 11اتوار بازار نیپا چورنگی ریلوے کالونی پارکنگ کے قریب ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر 3 سالہ بچی شازیہ دختر فیاض جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور گلان ولد صحبت خان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچی قریبی جھونپڑبستی کی رہائشی تھی۔ڈیفنس فیز7 خیابان اتحاد روڈ پر رات گئے 22وہیلر ٹینکر کی زد میں آکر راہگیر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم ٹینکر کی زد میں آکر شہری کی ہلاکت کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کیا گیا ہے ، واٹر ٹینکرکراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کا ہے ۔حکام نے کہا کہ ٹریفک حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تھا لیکن ٹینکر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا ہے ۔پورٹ قاسم ٹویوٹا شورم کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 40 سالہ علی محمد جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔کورنگی میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والی65 سالہ معمر خاتون ہاجرہ زوجہ سومار جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں