سندھ پولیس کے دستے میں 2 جدید ترین آرمرڈ پولیس موبائلز کا اضافہ

سندھ پولیس کے دستے میں 2 جدید ترین آرمرڈ پولیس موبائلز کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے دستے میں 2 جدید ترین آرمرڈ پولیس موبائلز کا اضافہ کیا گیا ہے ۔جدید ترین آرمرڈ پولیس موبائلز میں سے ایک کشمور اور دوسری شکارپور پولیس کو دے دی گئی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جدید پولیس موبائل بڑے بور کا ہتھیار روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا جہاں مسائل چل رہے ہیں وہاں پولیس میں اپ گریڈیشن جاری ہے ، کچے میں کئی مقامات پر رینج کا بھی فرق ہوتا ہے ، پولیس موبائل میں 6 اہلکار پیچھے 2 آگے بیٹھ سکتے ہیں، جب کہ جدید پولیس موبائل میں ایک ٹاور بھی بنایا گیا ہے ، چار اہلکار سائیڈ سے ایک کھڑا ہو کر فائرنگ کر سکتا ہے ۔غلام نبی میمن کے مطابق ٹاور کے ذریعے اوپر سے مانیٹرنگ بھی کی جا سکتی ہے ، موبائل کو چاروں جانب سے مکمل طور پر کور کیا گیا ہے ، جوان گشت پر ہوں اور حملہ ہو جائے تو مقابلے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا فی الحال ٹرائل بیسز پر دو پولیس موبائلیں لی گئی ہیں، اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تو مزید ضلعوں کو بھی یہ موبائلیں دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں