ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ، ایس ایچ او

ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ، ایس ایچ او

کراچی(اے پی پی)کراچی کے ضلع وسطی میں گزشتہ ماہ کے دوران موبائل فونز اور گاڑیاں چھینے کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

۔جمعرات کوایس ایس پی وسطی کے دفتر سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال مارچ میں اسٹریٹ کرائمز کے 397واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ 2025میں کم ہو کر262رہ گئے ، سب سے زیادہ کمی ڈکیتی کے دوارن مزاحمت کرنے پر قتل کے واقعات میں دیکھی گئی ، جس میں رواں سال ایک واقع بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔ واضح رہے گزشتہ سالہ ڈکیتی مزاحمت پر 3شہری قتل ہوئے جبکہ 10زخمی ہوئے تھے ۔ رواں سال 3شہری زخمی ہوئے ہیں، اس ہی طرح فور وہیلر چھینے کا بھی کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں