ڈیفنس فیز ون میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا مقدمہ درج

ڈیفنس فیز ون میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز ون میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں مقتول کے بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول عامر سلطان فیملی کے ہمراہ رشتے داروں سے ملنے حیدرآباد جارہے تھے ۔عامر سلطان اپنے گھر کے نیچے اپنی گاڑی کو چیک کررہے تھے ، موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے عامر سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے عامر سلطان کو قتل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں