اسٹریٹ کرائم میں ملوث دوملزمان پکڑے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا۔۔
ملزمان ضیاء کالونی کے علاقے میں راہگیر شہریوں کو واردات کا نشانہ بنا رہے تھے ۔گشت پر معمور پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔مزید ملزمان سے راہ گیر شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی۔ملزمان میں امیر خان ولد فریدون اور حضرت ولد نذیر شامل ہیں۔