این ای ڈی میں غیر قانونی تعیناتیوں اور ترقیوں کے خلاف درخواست پر نوٹسز

این ای ڈی میں غیر قانونی تعیناتیوں اور ترقیوں کے خلاف درخواست پر نوٹسز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں غیر قانونی تعیناتیوں اور ترقیوں کے خلاف درخواست پرسیکریٹری بورڈ آف یونیورسٹیز، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی سمیت متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار دانش الرحمان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، کمیونیکیشن منیجر، ایڈیشنل رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار لیگل کو غیر قانونی طور پر عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں