امین الحق سے ایم کیوایم بلوچستان کے صدر کی ملاقات

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق سے صوبائی صدر بلوچستان عمران اللہ کاکڑ کی ملاقات، صوبائی صدر نے بلوچستان کی تنظیمی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔
امین الحق نے ہدایت دی کہ تنظیمی کاموں کو بہتر کیا جائے اور تمام کارکنان کے ساتھ حق پرستی کا پیغام بلوچستان کے ہر کونے میں پہنچایا جائے ، اس ملاقات میں مرکزی رہنما ارشاد ظفیر، اشرف علی، شریف خان اور رکن قومی اسمبلی احمد سلیم صدیقی بھی موجود تھے ۔