کربلا کی تحریک توکل کا اعلیٰ ترین مظہر ، شہنشاہ حسین نقوی

کربلا کی تحریک توکل کا اعلیٰ ترین مظہر ، شہنشاہ حسین نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خطیب پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا عشرہ محرم الحرام یوم عاشور کی مرکزی مجلس عزاء سے نشتر پارک میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ۔۔۔

 توکل کا مفہوم ہے اللہ پر بھروسہ ،اپنی تمام طاقتوں اور تدبیروں کے باوجود دل کا یقین ،صرف خدا کی قدرت پر رکھنا یہ ایمان کا وہ درجہ ہے جو بندے کو خوف،لالچ اور دنیا کی ظاہری طاقتوں سے آزاد کر دیتا ہے ، قرآن مجید بار بار اہلِ ایمان کو توکل کی دعوت دیتا ہے اگر دنیا میں توکل کی کامل مثال دیکھنی ہو تو حسین بن علیؑ کی ذات سب سے روشن چراغ ہے ،کربلا کی پوری تحریک توکل کا اعلیٰ ترین مظہر ہے ، امام حسینؑ نے مدینہ سے روانگی کے وقت ہر قدم پر تدبیر بھی کی مگر ہر فیصلہ اللہ کے سپرد کر کے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں